طالبان حکومت کا تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان

20  ‬‮نومبر‬‮  2021

طالبان حکومت نے آج سے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
طالبان کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے بتایا کہ افغان وزارت خزانہ نے 70 دنوں میں 26 ارب افغانی سے زائد رقم جمع کرلی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام سرکاری ملازمین کو پچھلے 3 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی آج سے شروع کی جائے گی۔ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ کے مطابق طالبان حکومت آج سے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی شروع کرے گی۔
یاد رہے طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بیشتر سرکاری ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہی تھیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فنڈز سے متعلق طالبان حکومت نے کچھ نہیں بتایا۔
دوسری جانب ایک کھلے خط میں طالبان نے امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا تھاکہ افغانستان کے منجمد کیے گئے افغان اثاثوں کو جاری کیا جائے۔طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے خط میں کہا تھاکہ افغانستان کو درپیش سب سے بڑا چیلنج مالی عدم تحفظ ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ ملک کے اندر معاشی بدحالی دنیا کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved