نیوزی لینڈ میں زلزلہ، عمارتیں لرز کر رہ گئیں

17  مئی‬‮  2022

نیوزی لینڈ کے جنوبی علاقے میں 5.3درجےکی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

 امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق منگل کی صبح ایک بجکر 44 منٹ پر نیوزی لینڈ کے جنوبی علاقے میں 5.3 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

زلزلے کا مرکزسطح زمین سے 10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، جس کے باعث عمارتیں لرز کر رہ گئیں، اور شہری خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے فوری بعد کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved