بھارتی ٹیلیویژن کی معروف اداکارہ کاسمیٹک سرجری کرانے کے باعث جاں بحق

17  مئی‬‮  2022

بھارت کی ٹیلیویژن  انڈسٹری کی 21 سالہ اداکارہ چھیتھنا راج چربی کم کرانے کی سرجری کے بعد ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث جاں بحق ہو گئی ہیں

بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ دن قبل بھارتی شہر بینگلورو کے مقامی ہسپتال میں اداکارہ نے وزن میں کمی کیلئے کاسمیٹک سرجری کرائی تھی۔

رپورٹس میں کہا گیا کہ آپریشن کے بعد اداکارہ پیچیدگیوں کا شکار ہوگئیں تھی اور پھیپھڑوں میں انفیکشن ہوگیا تھا، جس کے بعد وہ  کئی روز اسپتال میں زیر علاج رہیں، لیکن جانبر نہ ہو سکیں۔

دوسری جانب اداکارہ چھیتھنا کے والدین بھی بیٹی کی جانب سے سرجری کرانے سے لاعلم تھے اور ان کے والدین نے ہسپتال انتظامیہ پر غفلت برتنے کا مقدمہ بھی درج کرادیا ہے۔

چھیتھنا مقامی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ تھیں اور کئی نامور ٹی وی شوز میں کام کیا تھا جبکہ ان کے انتقال نے مقامی انڈسٹری کو سوگوار کردیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved