سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد، پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے؟

18  مئی‬‮  2022

پنجاب اسمبلی میں سادہ اکثریت کے لیے 186 ووٹ درکار ، پی ٹی آئی کے25 منحرف ارکان نکال کر کسی پارٹی کی سادہ اکثریت نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے 183 میں سے 158 ووٹ باقی جبکہ ق لیگ کے10، ن لیگ کے4منحرف ارکان ملاکر 172  ووٹ بنتے ہیں۔اگر  ن لیگ کے 165 ارکان میں سے چار منحرف نکال دیں تو 161 بنتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے 7، آزاد 5 اور راہِ حق کا ایک ووٹ ملائیں تو 174 بنتے ہیں ۔

تاہم اعداد و شمار کے لحاظ سے ن لیگ کو اب بھی 2 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

ذرائع  کے مطابق پنجاب میں گورنر نہیں ہیں اور اسپیکر نے بھی گورنر کا چارج نہیں لیاجبکہ گورنر پنجاب نہ ہونے پر اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کوئی ایڈوائس نہیں آسکتی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved