الیکشن کب ہوں گے؟ شیخ رشید نے پیش گوئی کردی

18  مئی‬‮  2022

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ستمبر میں الیکشن ہونے کی پیش گوئی کردی  اور کہا کہ نگراں وزیراعظم کے انٹرویو کے لیے معیشت دانوں کو پنڈی بلایا جارہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ حساس اداروں کی اکثریت کی رائے ہے کہ الیکشن ہی حل ہیں۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں اداروں کا خاص تھا، ہوں اور رہوں گا۔

حکومت نے اداروں سے رابطہ کیا اور ڈیڑھ سال کی گارنٹی مانگی لیکن اداروں نے نہیں دی ۔ جب ادارے نیوٹرل ہوئے اور اپنے آپ کو الگ کیا تو اب ان سے حکومت نہیں چل رہی ۔دوسری جانب حکومتی اتحادی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ طے شدہ ہے کچھ شعبوں میں اصلاحات کے بعد الیکشن کی طرف جایا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved