کراچی میں حساس اداروں کی کارروائی ،2دہشتگرد ہلاک

18  مئی‬‮  2022

کراچی مین سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے علاقے ماڑی پور مین  سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہین جبکہ 2 فرار ہونے  میں کامیاب ہوگئے ہیں۔اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور باروی مواد برآمد  کیا گیا ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم علیحدگی پسند گروہ (سندھ ریوولیوشن آرمی ) سے ہے جس کی  شناخت اللہ ڈنو اور نواب کے ناموں سے کی گئی۔

ہلاک ملزمان میں سے ایک دہشتگرد صدر بم دھماکے کا مرکزی ملزم بتایا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved