پاکستان نے جہاز سے تابکار مواد ضبط کرنے کابھارتی دعویٰ مسترد کردیا

20  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاکستان نے ممکنہ تابکاری مواد ضبط کرنے کے بھارتی میڈیا کے دعوے کو مسترد کردیا۔

بھارتی میڈیا نے کراچی سے شنگھائی جانے والے جہاز پرکنٹینرز میں ممکنہ تابکاری مواد ضبط کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ممکنہ تابکاری مواد کی ضبطگی سے متعلق بھارتی میڈیا رپورٹس بےبنیاد ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس پاکستان کو بدنام کرنے کی بھونڈی کوشش ہے اور یہ رپورٹس عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی ایک چال ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ نیوکلیئر پاور پلانٹ حکام نے بتایا کہ خالی کنٹینرز چین کو واپس کیے جارہے تھے۔ کنٹینرز خالی تھے، شپنگ دستاویزات میں کارگو کو صحیح طور پر غیر مؤثر قرار دیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے جعلی رپورٹنگ IAEA کے جاری کردہ جوہری توانائی کے پروگرام کو بدنام کرنے کے لیے ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved