نگران وزیراعظم کیلئے راولپنڈی میں معیشت دانوں کے انٹرویوز ہورہے ہیں، 30 مئی سے پہلے فیصلے ہوجائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایک ووٹ پر کھڑی وفاقی حکومت اداروں سے مدت پوری کرنے کی بھیک مانگ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے ووٹ کو عزت دو انہوں نے 25 کروڑ میں ووٹ بیچ دیا، ان کے پاس صرف ایک ووٹ کی اکثریت ہے، یہ نہیں چل سکتے۔ آصف زرداری نے انہیں وہاں مارا جہاں پانی بھی نہ ملے، ساری قوم عمران خان کے ساتھ ہے، یہ الیکشن میں جتنی دیر کریں گے اتنی ہی اپنی قبر کھودیں گے۔
سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے میں شہباز، حمزہ، زرداری، فریال کے کیسز ختم کرنے کی تیاری ہورہی ہے، ادارے سوئے ہوئے نہیں، یہ ایف آئی اے اور نیب کا کچھ نہیں کرسکتے، عدالتوں کے کردار اور اداروں کے احترام کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ وزارتیں بانٹنے میں سب کا اپنا مفاد ہے، یہ سارے میڈیا کی حد تک ہی اکٹھے ہیں، ساری قوم عمران خان کے ساتھ ہے، عمران خان سندھ میں انتخابی مہم اور ٹکٹوں کی تقسیم خود کریں گے۔