چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت کو مشورے کے لیے طلب کرلیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تنظیمِ اسلامی پاکستان کے امیر شجاع الدین شیخ، نائب امیر اعجاز لطیف اور ناظم مرکز اظہر خلجی نے ملاقات کی، ملاقات میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سینئر رہنما سیف اللہ خان نیازی بھی موجود تھے۔
پاکستان تحریک انصاف اور تنظیم اسلامی پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کےسربراہ سبطین خان، ڈاکٹرمراد راس، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید اور مخدوم ہاشم جواں بخت بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سینئر پارلیمانی لیڈر شپ پنجاب کے سیاسی بحران پر مشاورت کرے گی اور اس دوران سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی نصورتحال پر لائحہ عمل طے کیا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کےاجلاس میں پنجاب کےسیاسی محاذ پرپی ٹی آئی اورمسلم لیگ (ق) کے سیاسی آپشنز پر بات ہوگی۔
عمران خان نے پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت کو طلب کرلیا
18
مئی 2022
