عمران خان کو ایک اور کامیابی مل گئی، چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا

18  مئی‬‮  2022

چیف جسٹس اف پاکستان  عمر عطا بندیال نے نظام انصاف میں حکومتی مداخلت کا ازخود نوٹس لے لیا ۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ازخودنوٹس ساتھی جج کی نشاندہی پر لیتے ہوئے ازخود نوٹس 19 مئی کو دن ایک بجےسماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 5رکنی لارجزبینچ سماعت کرےگا.

حکومتی اتھارٹیز کی جانب سے فوجداری قانون پر قدغن عائد کرنے پر نوٹس لیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق اہم افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ نظام انصاف میں مداخلت کے مترادف ہے اس مداخلت سے شواہد میں گڑبڑ اور غائب ہونےکاخدشہ ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومتی مداخلت سے شواہد ضائع ہونے اور پراسیکیوشن پر اثرانداز ہونےکاخدشہ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved