تین سالوں سے ایل این جی کو لیکر حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈاکیا جارہا ہے، حماد اظہر

20  ‬‮نومبر‬‮  2021

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ 3 سال سال ایل این جی کے معاملے کو لیکر حکومت کے خلاف بے بنیاد اور منفی پراپیگنڈے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔

شاہ زیب خانزادہ 3 سال سے ایل این جی اور گیس پر غلط معلومات چلا رہے ہیں جبکہ حقیقت میں ایل این جی کا سردیوں میں گیس بحران سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کیونکہ ایل این جی امپورٹڈ گیس اور ایک حد سے زیادہ ڈومیسٹک سائٹس پر استعمال نہیں کرسکتے۔

اسلام آباد (اے پی پی): ہفتے کے روزنجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان میں 28 فیصد گھرانوں کے پاس گیس ہے جبکہ 70 فیصد سے زائد گھرانوں کے پاس پائپ گیس کی سہولت موجود نہیں ہے، ہمارے ملک میں گزشتہ 10 سے 12 سالوں سے گیس کی قلت کا مسئلہ ہے، گزشتہ تین سالوں کے دوران موجودہ حکومت کے خلاف ایل این جی کے حوالے سے مسلسل ایک جھوٹا پروپیگنڈا مہم چلائی گئی ہے، ایل این جی درآمدی گیس بہت مہنگی ہے ایک حد سے زیادہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو سپلائی نہیں کر سکتے کیونکہ مقامی ٹیرف بہت کم ہے۔

آئندہ مہینوں میں ایل این جی کے 2 کارگو پاکستان آئیں گے

حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے حکومت آنے والے مہینوں میں ایل این جی کے دو کارگو وصول کرے گی، ایل این جی پاور پلانٹس اور فیکٹریوں کو سپلائی کی جاتی ہے کیونکہ دوسرے گیس کے ذرائع سے یہ مہنگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں ایل این جی کا ورچوئل پائپ لائن سسٹم متعارف کرانے جا رہی ہے جو توانائی کی کمی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہو گا۔

ن لیگ ایسی مائنز بچھا کر گئی ہے جسے ہر صورت پھٹنا ہے

وفاقی وزیرتوانائی کا کہنا تھا  کہ نیپرا نے پاکستان کی تاریخ میں آج تک آر ایل این جی پلانٹس کو فیول نہ ملنے کی وجہ سے اگرمیرٹ آرڈر کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو وزارت توانائی کے پیسے نہیں کاٹے،اس نے اپنی رپورٹ میں ایک جگہ پر ذکر ضرور کیا کہ ہر سال وزارت توانائی 1 ہزار ایم ایم سی ایف ٹی گیس کی ڈیمانڈ کرتی ہے، گیس کے میرٹ آرڈر میں توانائی، فرٹیلائزر اورایکسپورٹ سیکٹر موجود ہے، صرف ایل این جی کا گاہک پاور سیکٹر نہیں ہے، ساری گیس پاور سیکٹر کو دے دیں تو پھر قانون کی خلاف ورزی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ایسی مائنز بچھا کر گئی ہے جنہیں ہر صورت پھٹنا ہے، گزشتہ حکومت نے بجلی کے غیر ضروری  مہنگے پاور پلانٹس لگائے جو کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا سبب ہیں، آج پوری قوم ماضی کی حکومتوں کے کئے گئے غلط فیصلوں کو بھگت رہی ہے، موجودہ حکومت نے کسی کمپنی سے کوئی معاہدے نہیں کئے۔

مہنگی بجلی کی ذمہ دار (ن) لیگ ہے

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ملک میں مہنگی بجلی کی ذمہ دار ہے، اس نے اپنے گزشتہ دور میں آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے معاہدے کئے۔ ایک سوال کے جواب میں حماد اظہر نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے حکومت کو اگلے تین سالوں کے دوران111 ارب روپے لگانے ہیں، ابھی تک 50 سے 60 ارب روپے ٹرانسمیشن سیکٹر پر لگائے جا چکے ہیں، تحریک انصاف حکومت جب اقتدار میں آئی تو ملک میں انرجی ٹرانسمیشن کی کیپیسٹی 20800 میگا واٹ تھی، آج 24500 میگا واٹ ہے اور جب ہم چھوڑ کر جائیں گے تو 28500 میگا واٹ کیپسٹی ہو جائے گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ صاف جھوٹ ہے کہ ہم 14 کارگو لینا چاہتے تھے، ہم 14 کارگو لے ہی نہیں سکتے کیونکہ ہمارے معاہدوں کی کیپیسٹی 4.5 ملین ٹن پر اینم ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved