دوسری شادی کی خواہش پر شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کو عمر قید کی سزا

18  مئی‬‮  2022

دوسری شادی کے خواہشمند شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے مجرمہ روبینہ پر عمر قید کی سزا کے ساتھ پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: دوسری شادی کی خواہش کے اظہار پر بیوی نے شوہر کو قتل کر دیا

یادرہے روبینہ کا شوہر ذوالفقار علی دوسری شادی کا خواہشمند تھا، اور اس کے اظہار پر  خاتون نے  فائرنگ کرکے اسے  قتل کر دیاتھا۔

واقعے کا مقدمہ جنوری 2022ء میں مقتول کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمہ روبینہ نے شوہر پر 12 بور پسٹل کے فائر کر کے سوتے ہوئے قتل کیا تھا، اور خاتون جائے حادثہ سے فرار ہوگئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved