پاکستان کی گرتی ہوئی معیشت کو سہارا دینے کیلئے امریکہ کا بڑا اعلان

18  مئی‬‮  2022

امریکہ نے پاکستان کی نئی حکومت کو معیشت کی بحالی میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ خوشحال اور مستحکم پاکستان کی تعمیر کیلئے  سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع بڑھانے کے طریقوں پر کام کرتے رہیں گے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان  نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی معیشت کی تعمیر نو کیلئے حکومت کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرے گا۔ ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امریکہ خوشحال اور مستحکم پاکستان کی تعمیر کیلئے  سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع بڑھانے کے طریقوں پر دوطرفہ طور پر کام کرتا رہے گا۔

ترجمان نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی اپنے امریکی ہم منصب سے سلسلہ وار ہونے والی ملاقاتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کے آئی ایم ایف کے ہونے والے مذاکرات کا بھی خیر مقدم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب وزیر خارجہ بلاول بھٹو خصوصی دورے پر پاکستان سے نیویارک پہنچے ہیں، اور دوسری جانب پاکستان کے دوحہ میں آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved