سابق دور حکومت میں بڑی صنعتوں کی ترقی میں ریکارڈ اضافہ

18  مئی‬‮  2022

رواں مالی سال کے دوران یعنی سابق دور حکومت میں  بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ (ایل ایس ایم) کی شرح نمو 10.9 فیصد بڑھ گئی  ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کےمقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران شعبہ کی شرح ترقی 10 فیصد سے زیادہ رہی ہے جبکہ مارچ 2021ء کے مقابلہ میں 2022ء کے دوران ایل ایس ایم کی نمو میں 26.9 فیصد بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس طرح فروری 2022ء کے مقابلے میں مارچ 2022ء میں شرح نمو 8.5 فیصد زیادہ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تامارچ 22-2021 کے دوران فوڈ، بیوریج، تمباکو، کپڑا، کیمیکلز ، آئرن اینڈ سٹیل ، آٹو موبائل و فرنیچر، پیپر اینڈ بورڈ، مشینری و آلات تیارکرنے والی صنعتوں کی پیداوار نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گی ہے تاہم دوسری جانب گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ادویہ سازی ، ربڑ مصنوعات اور بجلی کے آلات تیار کرنےوالی مقامی صنعتوں کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔

پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال میں ٹیکسٹائل کے شعبہ کی پیداوار میں 3.2 فیصد، فوڈ11.74 فیصد، تمباکو 16.7 فیصد، تیارملبوسات 34 فیصد، کیمیکلز 7.8 فیصد اور آٹو موبائلز کی صنعت کی پیداوار 54.1فیصد بڑھی ہے۔

اس طرح آئرن اینڈ سٹیل کی صنعت کی پیداوار میں بھی 16.5 فیصد ، لیدر 1.5 فیصد، لکڑی کی مصنوعات 157.5 فیصد، پیپر اینڈ بورڈ 8.5 فیصد ، کیمیکلز 15.2 فیصد ، کھاد 3.3 فیصد، مشینری وآلات 8.9 فیصد، فرنیچر 301.8 فیصد اور فٹ بال کی پیداوار میں بھی گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال میں 37.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved