امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو کا بیان سامنے آگیا

19  مئی‬‮  2022

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کے دوران امداد کے بجائے تجارت پر زور دیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ سے حوصلہ افزا جواب ملا ہے۔
دوسری جانب قوام متحدہ کی فوڈ سکیورٹی کانفرنس سے اپنے خطاب میں اُن کا کہنا تھا کہ خوراک کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پرمشترکہ کاوشیں درکار ہیں۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ خوراک اور توانائی کے تحفظ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں بحران کا براہ راست اثر پاکستانی عوام پر پڑتا ہے، طالبان کو خواتین کو تعلیم دینے کے حوالے سے گارنٹی دینی ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved