عمر سرفراز چیمہ کی دائر درخواست پر اعتراض عائد

19  مئی‬‮  2022

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر پنجاب برطرفی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ رجسٹرار اسلام آبادہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر اعتراض عائد کیا ہے،اعتراض عائد کیا گیا ہے کہ معاملہ پنجاب کا ہے اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں ہے ،2 فریقین کیخلاف درخواست قابل سماعت نہیں ۔

واضح رہے کہ عمر سرفراز چیمہ نے درخواست دائر کی تھی کہ انہیں غیر آئینی طور پر عہدے سے ہٹایا گیا ، وزیر اعظم نے بیٹے کو فائدہ پہنچانے کیلئے غیر قانوی طور پر عہدے سے ہٹایا ،درخواست میں کہا گیا تھا کہ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن جاری کرانے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے ،نوٹیفکیشن اختیار ات سے تجاوز اور ماورائے آئین ہے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved