وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے کے لیے 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 160 روپے سبسڈی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے پنجاب میں 10 کلو آٹے کی قیمت 490 روپے ہو گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ڈیڑھ ماہ ہوگیا میرے پاس کوئی کابینہ نہیں، اسپیکرنےآئین کےتحت قائم مقام گورنرکا حلف اٹھانےسےانکارکیا، پنجاب اسمبلی میں خواتین ایم پی ایز پرحملہ کروایا گیا، ابھی تک میری کابینہ نہیں بنی لیکن لاکھ رکاوٹیں ڈالیں گے مجھے پنجاب کے لیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے۔
آئین شکنی کی ایسی مثال قائم کی گئی جو کبھی دیکھی نہ سنی، وزیر اعظم کی سمری پر صدر نے صرف دستخط کرنے ہے، ڈیڑھ ماہ ہوگیا لیکن ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا، گندم جان بوجھ کر بیرون ملک بھجوادی گئی، گندم کےلیے خواتین کو لائنوں میں لگا دیا گیا، لاکھ خاردار تاریں بچھائیں میں پھر اپنا کام جاری رکھوں گا۔
عمران خان سے کہتا ہوں میں صوبے کی عوام کی خدمت کرتا رہوں گا، عمران خان4سال عوام سے کھلواڑ کرتا رہا، عمران خان اداروں پر حملے کرتے رہے اور اب اداروں کو تباہ کرنے کی سازش کررہے ہیں، عمران خان کے دور میں روپے کی قیمت 40 فیصد گری، عمران خان نے ملک کی ہنستی بستی معیشت کو تباہ کیا۔
پنجاب حکومت نے فی کلو آٹے کی قیمت میں 16روپے کمی کا اعلان کردیا، حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کے لیے 10 کلو آٹے کا ریٹ 650 کے بجائے 490 روپے کررہے ہیں، سستا آٹا پنجاب کے 36 اضلاع میں آج سے دستیاب ہوگا، کھادیں مہنگی کیں، فرسودہ بیج دیا، ان کے پیسے استعمال کیے، آج انٹرنیشنل مارکیٹ میں گندم کا ریٹ 500 ڈالر پر ٹن ہے، سستی اور اپنی گندم کسانوں کو پورے پیسے دے کر پری کیور کر لی ہے۔