بھارتی عدالت نے حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کے خلاف فیصلہ سنا دیا

19  مئی‬‮  2022

مقبوصہ کشمیر کے رہنما یاسین ملک کو دہشتگردی فنڈنگ کیس میں مجرم قرار دیدیا گیا۔

بھارت کی عدالت نے کئی ماہ سے قابض فورسز کی حراست میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو دہشتگردی فنڈنگ کیس میں مجرم قرار دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق این آئی اے عدالت نے کشمیری رہنما یاسین ملک کو دہشتگردی فنڈنگ کیس میں مجرم قرار دیا۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق یاسین ملک سے ان کے مالیاتی تخمینے سے متعلق حلف نامہ بھی طلب کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا یہ بھی بتانا ہے کہ یاسین ملک کی سزا سے متعلق عدالت  25 مئی کو سماعت کرےگی۔بھارتی عدالت کی جانب سے حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

 پاکستانی دفتر خارجہ نے یاسین ملک کے خلاف کیس شروع کرنے پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved