سپریم کورٹ کے فیصلے پر شاہ محمود قریشی کا ردعمل سامنے آگیا

19  مئی‬‮  2022

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے درست نتائج ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے بروقت ازخود نوٹس لیا، جن پرکیسز ہیں وہی افسران کے تبادلے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پراسیکیوشن، ایف آئی اے و دیگر افسران کو دھمکیاں دی گئیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کی شفافیت کیلئے بہت بڑا قدم ہے، اوپن اینڈ شٹ کیسز ہیں، حکومت تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے درست نتائج ہوں گے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے پارلیمانی نظام میں استحکام ہوگا، ضمیرفروشوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ وفاداریاں تبدیل کرنے سے سسٹم اور ادارے کمزور ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved