طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک کی حکومت سے علیحدگی، چوہدری پرویز الٰہی کا بڑا اعلان

19  مئی‬‮  2022

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک حسین کو وفاق میں مقابلے سے قبل واپس لے آئیں گے۔

نجی نشریاتی ادارے کیساتھ انٹرویو میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اعتماد کے ووٹ سے قبل ہم سالک حسین  اور طارق بشیر چیمہ صاحب کو واپس لےآئیں گے اور 100 فیصد دونوں واپس آئیں گے اور ان کا دھڑن تختہ کرکے آئیں گے، یہ ہمارے گھر کے بندے ہیں انکوبھی پتہ ہے ہمارے ساتھ  شریفوں نےکیا کیا۔

انہوں نے کہا  کہ اللہ نے شریفوں کو بےنقاب کرنا تھا، ن لیگ والے اس وقت جلتے ہوئے توے پرلیٹے ہوئے ہیں، ن لیگ کی ٹکٹ اب فلم کی ٹکٹ بن گئی ہے اور  وہ فلم بھی فیل ہے، اب صرف عمران خان کے ٹکٹ کی اہمیت ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے دعویٰ کیا کہ وفاقی حکومت ایک ماہ سے زیادہ دیر نہیں رہے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved