شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

19  مئی‬‮  2022

سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیس آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا، جس میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 17 مئی کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا۔

 فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا، ہلاک دہشتگرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved