متعدد اشیاء کی درآمد پر پابندی کیوں عائد کی، وزیراعظم نے اہم وجہ بتا دی

19  مئی‬‮  2022

وزیراعظم شہباز شریف نے  متعدد اشیاء کی درآمدات پر پابندی عائد کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لگژری سامان کی درآمد پر پابندی کےفیصلے سے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کفایت شعاری پر سختی سے عمل کریں گے۔ مالی طور پر آسودہ حال لوگوں کواس قومی مہم میں ایک مثال بننا ہوگا تاکہ مالی مسائل کا شکار ہم وطنوں کو مہنگائی کی اس آگ سے بچایا جاسکے جو پی ٹی آئی حکومت جلا کر گئی ہے

یاد رہے کہ حکومت نے تمام لگژری آئٹمز کی درآمد پر دو  ماہ کیلئے مکمل پابندی عائد کردی ہے، جن میں گاڑیاں، موبائل فونز، سگریٹ، جوسز، فروزن فوڈز، کراکری، ڈیکوریشن، میک اپ، ڈرائی فروٹس، فرنیچر، گوشت، شیمپو، اسلحہ، جوتے اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved