پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی کی نااہلی کا ریفرنس، الیکشن کمیشن نے فیصلے کی تاریخ بتا دی

19  مئی‬‮  2022

الیکشن کمیشن پاکستان پی ٹی آئی  کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے مستقبل کا فیصلہ کل سنائےگا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس فیصلہ سنانے کیلئے کل آخری دن ہےکیونکہ الیکشن کمیشن ارکان کے خلاف ریفرنس پر تیس روز میں فیصلہ سنانےکا پابند ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 25 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس بھیجا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے اس ریفرنس کا فیصلہ منگل کو محفوظ کیا تھا، جو کل سہ پہر تین بجے سنایا جائےگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved