آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

19  مئی‬‮  2022

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زردای  کی سربراہ مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ  پر ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، چوہدری شافع حسین اور مسلم لیگ ق کی ایم این اے فرخ خان اور پی پی پی کی سابق ایم این اے رخسانہ بنگش بھی موجود تھیں۔

ملاقات میں سابق صدر نے  موجودہ سیاسی صورتحال پر چوہدری شجاعت حسین کو اعتماد میں لیا، اور  ساتھ دینے پر چوہدری شجاعت کا شکریہ ادا کیا۔

سابق صدر نے چوہدری شجاعت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے بہت اہم اتحادی ہیں اور آگے بھی آپ کی مشاورت شامل رہے گی۔

یاد رہے کہ یہ ملاقات چوہدری پرویز الٰہی کے بیان کے بعد ہوئی ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ اعتماد کے ووٹ سے قبل ہم سالک حسین  اور طارق بشیر چیمہ صاحب کو واپس لےآئیں گے اور 100 فیصد دونوں واپس آئیں گے اور ان کا دھڑن تختہ کرکے آئیں گے، یہ ہمارے گھر کے بندے ہیں انکوبھی پتہ ہے ہمارے ساتھ  شریفوں نےکیا کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved