پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی

21  ‬‮نومبر‬‮  2021

پنجاب حکومت نے صوبے میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔
سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے کہا کہ پنجاب میں نئے بلدیاتی انتخابات آئندہ برس کی پہلی سہ ماہی میں کرائے جائیں گے،اور وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور وزیر بلدیات کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نیا لوکل گورنمنٹ بل آئندہ ہفتے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔مجوزہ قانون کی کچھ تفصیلات فراہم کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ضلعی سطح پر مقامی نمائندے اور شہروں کے میئرز کا انتخاب براہ راست ووٹ کے ذریعے کیا جائے گا جبکہ ویلج کونسل 13 ارکان پر مشتمل ہوگی۔سیکرٹری بلدیات کا کہنا تھا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے لارڈ میئر کے انتخاب کا طریقہ تبدیل کر دیا گیا ہے، آئندہ لارڈ میئر کو ایوان نہیں، ضلع کے عوام منتخب کریں گے، نئے نظام میں بلدیاتی اداروں کے بیلٹ پیپرز کی تعداد بھی کم کر دی ہے، ٹاؤن کمیٹیوں سے میٹروپولیٹن کارپوریشنز تک جماعتی انتخابات ہوں گے جب کہ ویلج کونسلز اور نیبرہڈ کونسلز کے انتخابات غیر جماعتی ہوں گے۔
پنجاب میں مقامی حکومتوں کی 5 سالہ مدت 31 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ خیال رہے پنجاب میں عثمان بزدار انتظامیہ نے صوبے میں مقامی حکومتوں کو سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کرنے کے لیے بحال کر دیا تھا۔
یاد رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مبینہ طور پر پہلے ہی پنجاب حکومت کو کہا تھا کہ وہ 31 دسمبر کے بعد 120 دنوں کے اندر صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق اپنی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved