مریم نواز کا موجودہ حکومت کے مستقبل کے متعلق بڑا اعلان

19  مئی‬‮  2022

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اس حکومت کو چھوڑ دینا بہتر ہو گا۔

سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے شرکاء سے سوال پوچھا  کہ ہمیں حکومت میں رہنا چاہیے یا چھوڑ دینی چاہیے، ان کا کہنا تھا میرے خیال میں اس وقت ایسی حکومت کو چھوڑ دینا چاہیے۔

انہوں نے جلسے کے شرکاء سے یہ بھی سوال کیا کہ اگر شہباز شریف نے حکومت چھوڑ دی تو کیا ہمیں دو تہائی اکثریت دو گے، شرکاء کے جواب کے بعد ان کا کہنا تھا اس حکومت کو چھوڑنا ہی بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر ہے کہ حکومت کو چھوڑ دیا جائے، میں کہتی ہوں کہ حکومت کو چھوڑ دو اور میدان میں آجاؤ۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کہتا ہے کہ حکومت چھوڑ دوں گا مگر عوام پر بوجھ نہیں ڈالوں گا۔ عمران خان اب تم بال نوچو، دانت پیسو، الٹے لٹک جاؤ مگر تمہارا کھیل اب ختم ہوگیا، تم کسی صورت حکومت میں واپس نہیں آسکتے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بد قسمتی تھی کہ ایک نالائق، نااہل، اناڑی، کھلنڈرے کو پاکستان کے 22 کروڑ عوام پر پر مسلط کر دیا گیا، اس نے 4 سال میں پاکستان کی معیشت تباہ کردی۔ ساڑھے سال میں ملک کو قرضوں کو بوجھ تلے دبانے والا، پاکستان کی معشیت کو وینٹی لیٹر پر لے جانا والا کہتا ہےکہ شہباز شریف نے 4 ہفتوں میں کیا کیا؟

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved