ن لیگ کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی عام انتخابات کی حمایت کر دی

19  مئی‬‮  2022

وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فریش مینڈیٹ کے بغیر بڑے فیصلے کرنا ممکن نہیں، جلد عام انتخابات کا اعلان کر دیں گے۔

سکھر میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ فریش مینڈیٹ کے بغیر بڑے فیصلے ممکن نہیں ہوں گے،  حکومت اکتوبر یا نومبر میں انتخابات کا اعلان کردے گی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ اتحادی حکومت الیکشن میں جانے کیلئے تیار ہے، ہم نے حکومت لیکر احسان کیا، اگر حکومت ختم کی جاتی ہے تو ہمارے اوپر احسان ہوگا، ہم خوشی سے اقتدار میں نہیں آئے، عوام، میڈیا سب نے عمران سے جان چھڑوانے کی منت کی۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں اقتدار کا شوق ہوتا تو تین سال تک عمران خان کو میثاق معیشت کا نہ کہتے، ایک بات پر باکل واضح ہوں، پاکستان کیخلاف بڑی سازش تیار کی جا رہی ہے، پاکستان کو ایسی کھائی میں دھکیلا جا رہا ہے، جہاں ہر طرف  اندھیرا ہی اندھیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف  کی اتنی بڑی سازش ہے تو ہمیں بھی مل کر الیکشن لڑنا ہو گا، اگلا الیکشن آسان نہیں ہو گا، لوگ کفن باندھ کر نکلیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور خواجہ آصف سمیت ن لیگ کے دیگر رہنماء بھی ملک مسائل کا حل عام انتخابات کو قرار دے چکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved