پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹ چلانے والے ملزمان گرفتار

19  مئی‬‮  2022

 پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے ملزمان کو پکڑ کر اکاؤنٹس بلاک کردئیے گئے  ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے ملزمان پکڑ لئے گئے ہیں، اور انکشاف ہوا ہے کہ میجر جنرل فیصل مشتاق اور میجر جنرل اصغر کے ہینڈل سے چلائے جانے والے اکاؤنٹس جعلی تھے، اور ان اکاؤنٹس کو چلانے والوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

پاک فوج کے سینئر آفیسرز کے جعلی اکاؤنٹس سے ایک خاص سیاسی بیانیہ بنایا جا رہا تھا اور تاثر یہ دیا جا رہا تھا کہ فوج کے اندر سے کسی ایک خاص جماعت کی حمایت کی جا رہی ہے، پی ٹی اے نے دونوں اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا ہے اور ان جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved