سپریم کورٹ کا حکم، چیئرمین نیب نے بڑا فیصلہ جاری کر دیا

20  مئی‬‮  2022

سپریم کورٹ کے حکم پر چیئرمین نیب نے نیب میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر فوری پابندی لگا دی ہے۔

چئیرمین نیب نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حال میں کی گئیں تمام پوسٹنگز/ٹرانسفرز پر عمل درآمد بھی فوری طور پر روک دیا جائے۔چیئرمین نیب جاوید اقبال نے ہیڈکوارٹرز اور تمام علاقائی بیوروز کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلہ پر من و عن عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔جمعرات کو چیف جسٹس عمر عطا بند یال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5رکنی لارجر بینچ نے حکومتی شخصیات کی جانب سےتحقیقات میں مداخلت پر ازخودنوٹس کی سماعت کی تھی جبکہ نیب کو حکم دیا گیا تھا کہ تمام ہائی پروفائل مقدمات میں تبادلے اور تقرریاں روکے جائیں۔

عدالت نے حکم دیا تھا کہ ہائی پروفائل مقدمات میں پراسیکیوشن تحقیقات برانچ کے اندر تاحکم ثانی ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کی جائے گی جبکہ سپریم کورٹ نے نیب اور ایف آئی اے کو بھی تاحکم ثانی کوئی بھی مقدمہ عدالتوں سے واپس لینے سے روک دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved