حمزہ شہباز کے حلف کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے منظور

20  مئی‬‮  2022

 لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواستوں کو سماعت کیلئے منظور کرلیا۔

ے مطابق  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے  سبطین خان و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل  علی ظفر نے دلائل میں کہا کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کر دی ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز اکثریت کھو چکے ہیں،آرٹیکل 134 کے تحت قائد ایوان منتخب ہونے کے لیے 186 ووٹ لینا ضروری ہے،اگر پہلی 186 نہیں تو اگلی مرتبہ سادہ اکثریت ضروری ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ الیکشن ہونا چاہیے حالات جیسے بھی ہوں،سسٹم ایسے ہی چلے گا جب الیکشن ہوتے رہیں گے،  الیکشن ہو گیا، پروسیجر میں کیا نشاندہیاں کی گئیں انکو دیکھا جا سکتا ہے۔

 عدالت نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواستوں کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے   پنجاب حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

 عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف کے خلاف دائر درخواستیں سماعت  کے لیے منظور کرتے ہوئے حمزہ شہباز سمیت فریقین کو 25 مئی کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved