وزیراطلاعات مریم اور نگزیب نے تفتیشی اداروں میں تقرر و تبادلے کے ازخود نوٹس پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ تقرریاں اور تبادلے شفاف ہیں، کابینہ نے رولز آف بزنس کے تحت فیصلے کیے ہیں لہٰذا پابندی کے فیصلے کا جواب سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے تحقیقاتی اداروں کی تفتیش میں حکومتی مداخلت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران ہائی پروفائل کیسز ، خصوصی عدالت اور نیب کیسز میں تقرری وتبادلوں سے روک دیا ہے ۔
دوسری جانب چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب میں تقرر و تبادلوں پر فوری پابندی عائد کر دی۔
وزیراطلاعات مریم اور نگزیب کا تقرریاں،تبادلے کے معاملے پر ردعمل سامنےآگیا
20
مئی 2022
