ہم آپنا حق لینا بھی جانتے ہیں اور چھیننا بھی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

20  مئی‬‮  2022

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ہم آپنا حق لینا بھی جانتے ہیں اور چھیننا بھی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ متھرا کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ آج کل ملک کے جو حالات ہے وہ سب کے سامنے ہے، شکرہے خیبرپختونخوا سے صرف ایک لوٹا نکلا ہے،اسکوعزت راس نہیں آئی۔
محمود خان نے کہا کہ عدلیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہیں ہوگا ، پہلے بھی کہااب بھی کہتا ہوں اس وزیراعظم کو نہیں مانتا نہ ہی مانوں گا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ شہباز شریف کو کہتا ہوں کہ کپڑے بیچنے کی ضرورت نہیں، لوٹے ہوئے پیسے ملک لے آئیں آٹا سستا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 35 سال آپ لوگوں نے حکومت کی جبکہ ہمیں حکومت ملی تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا۔
محمود خان نے کہا کہ پنجاب کے ککڑی وزیراعلیٰ کو کہتا ہے کہ پہلے اپنی حکومت بچاؤ، پی ایس ڈی پی سے ہماری اسکیمیں نکال رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپنا حق لینا بھی جانتے ہیں اور چھیننا بھی، آج کل ملک کے جو حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved