ہرنائی میں کوئلے کی کان پر فائرنگ، 3 مزدور جاں بحق

21  ‬‮نومبر‬‮  2021

صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی شاہرگ کے علاقے ذالاوان میں کوئلے کی کان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کوئلہ کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق ہرنائی میں شاہرگ کے علاقے ذالاوان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کوئلہ کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدوروں کو ہلاک کردیا، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تینوں مزدور کوئلے کی کان میں کام کرتےتھے، فوری طور پر جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں اکثر و بیشتر کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں پر حملے کے واقعات منظر عام پر آتے رہتے ہیں۔رواں سال کے آغاز میں بلوچستان کے ہی علاقے مچھ میں 10 کان کنوں کو ذبح کرکے قتل کردیا گیا ہے، حملے کی ذمہ داری کالعدم داعش نے قبل کی تھی۔ جاں بحق ہونے والے کان کنوں کو تعلق ہزارہ برادری سے تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved