قومی اسمبلی میں کون اپوزیشن لیڈر مقرر؟

20  مئی‬‮  2022

قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن راجہ ریاض کی ایوان میں بطور اپوزیشن لیڈر منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق راجہ ریاض کو17 ممبران کی جانب سے حمایت حاصل تھی جس کے بعد ان کی تقرری کی منظوری دی گئی۔

قومی اسمبلی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر نے اکثریت کی حمایت پر راجہ ریاض کواپوزیشن لیڈرمقررکیا۔

اعلامیے کے مطابق تقرری قومی اسمبلی قواعد2007 کےقاعدہ 39 کے تحت کی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے راجہ ریاض اور جی ڈی اےکےغوث بخش مہرامیدوارتھے جبکہ راجہ ریاض کو 16 اور غوث بخش مہرکو 6 ممبران کی حمایت حاصل تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved