سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملتان جلسے میں مریم نواز کے حوالے سے کی جانے والی گفتگو پر ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ مخالفین کی ماؤں بہنوں کے بارے میں بدکلامی کرنے والا عمران وہ بدبخت ہے جس پر شیاطین اترتے ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں سعد رفیق نے کہا کہ تم یقیناً تباہی کی راہ پر ہو، گواہ رھنا ! یاد رکھنا ! تم گمراہی کے راستے پر ہو اسی راہ پر اپنے منطقی انجام تک پہنچو گے۔‘
مخالفین کی ماؤں بہنوں بارے بدکلامی کرنیوالا ننگ ِ وطن عمران وہ بدبخت ھے جس پر شیاطین اترتے ھیں
تم یقیناً تباھی کی راہ پر ھو
گواہ رھنا ! یاد رکھنا !تم گمراھی کے راستے پر ھو اسی راہ پر اپنے منطقی انجام تک پہنچو گے#بدزبان_بےلگام_عمران_خان
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) May 20, 2022
خیال رہے کہ ملتان جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ ’مجھے کسی نے سوشل میڈیا پر تقریر بھیجی، مریم تقریر کر رہی تھی کل، اس میں اتنی دفعہ اور اس جذبے سے اور اس جنون سے میرا نام لیا کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے جس طرح تم بار بار میرا نام لیتی ہو۔‘