وزیراعظم کا سٹیزن پورٹل پر جعلسازی میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کا حکم

21  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعظم سیٹیزن پورٹل پر سرکاری افسران کی جعل سازی کا انکشاف ہوا ہے، مسائل حل کئے بغیر پورٹل پر سب او کے کی رپورٹ دے ڈالی۔

وزیراعظم نے سٹیزن پورٹل پر   جعلسازی میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سٹیزن پورٹل پر عوام کی شکایات کی خود نگرانی کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات کے ازالے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے کی جعلی رپورٹس دینے والے افسران کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے ایک شکایت پورٹل بنایا، جس پر ہزاروں شہریوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی شکایات کا اندراج کرایا۔

سرکاری اداروں سے متعلق عوام کی شکایات کا پلیٹ فارم پی ایم سٹیزن پورٹل افسران کی جعلسازی کا شکار ہوگیا۔ اِدھر کوئی شکایت آئی، ادھر متعلقہ سرکاری افسر نے بغیر مسئلہ حل کئے پورٹل کے ڈیش بورڈ پر معاملہ حل ہونے کا اسٹیٹس ڈال دیا، پی ایم ڈیلیوری یونٹ نے 254 افسران کی جعلسازی پکڑلی، باقاعدہ رپورٹ تیار کرلی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ عوامی مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ سٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کو خود مانیٹر کرتا ہوں، اس معاملے میں غلط بیانی کرنیوالے افسران کیخلاف فوری کارروائی ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved