ایلون مسک نے ٹوئٹرمعاہدے میں پیش رفت سے پہلے ایک شرط عائد کر دی

21  مئی‬‮  2022

ایلون مسک نے کہا ہے کہ جب تک ٹوئٹرجعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے وضاحت نہیں دے گا، اس وقت تک اس معاہدے میں پیش رفت نہیں ہوگی۔

ٹیسلا اوراسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک اورٹوئٹرکے درمیان اس مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارمزکوخریدنے کے لیے ہونے والے معاہدے میں رکاوٹیں حائل ہوگئی ہیں۔اس بابت ایلون مسک کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہٹوئٹرکی خریداری کے معاملے میں اس وقت تک مزید پیش رفت نہیں ہوگی جب تک انتظامیہ بوٹس ( سافٹ ویئرکی مدد سے چلنے والے اکاؤنٹس) کے حوالے انہیں یقین دہانی نہیں کروا دیتی۔

ایلون مسک نے گزشتہ ماہ ہی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرکو44 ارب ڈالرمیں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا تاہم جعلی اوربوگس اکاؤنٹس کی وجہ سے گزشتہ دنوں انہوں نے اس معاہدے کوہولڈ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

ٹیکنالوجی کے میدان میں تاریخ کے سب سے بڑے معاہدے کو ہولڈ کرنے کے حوالے سے ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ’’ٹوئٹر پر جعلی اوراسپیم اکاؤنٹس کی بڑی تعداد کی وجہ سے اس معاہدے کوعارضی طورپرروکا گیا ہے۔

ایلون مسک کی اس ٹوئٹ کے بعد چند ہی گھنٹوں میں ٹوئٹر کے حصص کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد کمی ہوگئی تھی۔مسک نے اپنی ٹوئٹ میں دو مئی کو رائٹرزپر شایع ہونے والی ایک رپورٹ کا لنک بھی منسلک کیا تھا، جس میں ٹوئٹرکوجعلی اوربوگس اکاؤنٹس کی وجہ سے درپیش مسائل کواحاطہ تحریرمیں لایا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved