الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، ملک بھر میں غیرحتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کیلئے 20 ہزار سے زائد ڈسپلے سینٹرز قائم کرديئے گئے، اہل شہری شناختی کارڈ کے مستقل یا عارضی پتے کے مطابق ووٹ درج کراسکتا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق غیرحتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کیلئے ملک بھر میں ڈسپلے سینٹر قائم کردیئے گئے جو 21 مئی 2022ء سے 19 جون 2022ء تک کھلے رہیں گے، اہل شہری شناختی کارڈ کے مستقل یا عارضی پتے کے مطابق ووٹ درج کراسکتا ہے۔
#ECP pic.twitter.com/ds5DTIZ1hl
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL) (@ECP_Pakistan) May 20, 2022
الیکشن کمیشن کے اعلاميے میں بتایا گیا ہے کہ کے مطابق غیرحتمی انتخابی فہرستیں عوام کے معائنہ کیلئے رکھی جائیں گی، 20 ہزار 159 ڈسپلے سینٹرز تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارتوں میں قائم کئے گئے ہيں، ووٹرز اپنے ناموں کے اندراج اور کوائف کی جانچ پڑتال کرسکتے ہیں۔