بی ایل اے فراری گروپ کے 3 دہشتگرد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود بھی برآمد

21  مئی‬‮  2022

کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) فراری گروپ کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم بی ایل اے فراری گروپ کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 11 ہینڈ گرینیڈ، 50 ڈیٹونیٹرز اور 15 سیفٹی فیوز برآمد کیے گئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان بلوچستان اور سندھ سے بارودی مواد اور غیر قانونی اسلحے کی خرید و فروخت کرتے تھے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم سال 2005 میں آرمی کے کانوائے پر حملہ میں ملوث رہا ہے جبکہ دو دہشتگردوں نے رواں برس جنوری میں 22 کلو بارودی مواد جیکب آباد سے سکھر منتقل کیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved