وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لندن کرائم ایجنسی نے میرے خلاف تحقیقات کیں، لیکن میں بے گناہ ثابت ہوا۔
وزیر اعظم شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت میں پیشی پر وزیر اعظم شہباز شریف نے روسٹرم پر آکر بیان میں کہا لندن کرائم ایجنسی نے میرے خلاف تحقیقات کیں، لیکن میں بے گناہ ثابت ہوا۔
شہبازشریف نے کہا کہ میرے خلاف کرپشن کے سیاسی کیسز بنائے گئے، 10 سال بطور خادمِ اعلیٰ سیلری نہیں لی،60 کروڑ روپے کی تنخواہ بنتی ہے لیکن نہیں لی اور سرکاری دورے بھی اپنی جیب سے کیے۔
شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دئیے کہ کیس میں جن 14 اکاؤنٹس کا ذکر ہوا وہ سب بینکنگ چینل سے ہوٸیں اور اس کیس میں ڈیڑھ سال تک بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا گیا تاہم ملزمان نے بغیر ثبوت کے بدنامی برداشت کی۔