الیکشن کمیشن کا منحرف ارکان کے خلاف فیصلے پر جہانگیر ترین کھل کر میدان میں آگئے

21  مئی‬‮  2022

الیکشن کمیشن کی جانب سے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر جہانگیر ترین گروپ کا آج شام اجلاس ہو گا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی زیرِصدارت آئندہ لائحہ عمل کے لیے آج شام اجلاس منعقد کیا جائے گا، اجلاس میں عون چوہدری، نعمان لنگڑیال، سعید اکبر نوانی و دیگرشرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق  ترین گروپ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے پرمشاورت کرے گا، اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف مختلف سیاسی آپشنز پر بھی بات ہوگی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ  اجلاس کے دوران جہانگیرترین گروپ سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا جائزہ بھی  لےگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved