سابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

21  مئی‬‮  2022

سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رہنماء پاکستان تحریک انصاف افتخار درانی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ شیریں مزاری کو اسلام آباد میں ان کے گھر کے باہر سے اٹھا لیا گیا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پو جاری اپنے بیان میں کہا کہ خدشہ ہے کہ شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا۔شیریں مزاری کے خلاف ڈی جی خان میں ایک مقدمہ درج ہوا تھا جس پر انہیں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے اسلام آباد پولیس کی مدد سے تھانہ کوہسار کی حدود میں گرفتار کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved