پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، احسن یونس کا تبادلہ، اکبر ناصر خان نئے آئی جی اسلام آباد تعینات

21  مئی‬‮  2022

آئی جی پولیس اسلام آباد احسن یونس کو  تبدیل کر کر کے  ان کی جگہ ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد احسن یونس کی تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن  میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر اکبر ناصر خان نئے آئی جی اسلام آباد ہوں گے۔

سابق آئی جی اسلام آباد احسن یونس سمیت ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد پولیس محمد فیصل کو بھی تبدیل کر کے  ان کی خدمات پنجاب کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں گریڈ 19 کے افسران سہیل ظفر چٹھہ اور  یاسر آفریدی کی خدمات بھی وفاق کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ دسمبر 2021ء میں قاضی جمیل الرحمان کو ان کے عہدے سے ہٹا کر احسن یونس کو آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved