اسپیکر پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا

21  مئی‬‮  2022

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اسمبلی کا اجلاس 22 مئی بروز اتوار کو طلب کیاہے، واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اجلاس 30 مئی  کو طلب کیا گیاتھا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی طرف سے اسمبلی کا اجلاس 30 کی بجائے 22 مئی کو طلب کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہےکہ الیکشن کمیشن  نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس منظور  کرتے ہوئے 25 اراکین پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیاہے، جس کے بعد پنجاب میں اپوزیشن کاکہنا ہےکہ حمزہ  شہباز اب وزیراعلیٰ نہیں رہے، اس لئے  اسمبلی کا اجلاس  دوبارہ طلب کرکے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔

گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی نے نجی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے عمران خان کا امیدوار ہوں،اگر عمران خان کہیں تو  وزیراعلیٰ منتخب ہونے  کے بعد آدھے گھنٹے میں اسمبلی تحلیل کر دوں گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved