فلسطین میں اسرائیلی فوج کی بربریت ختم نہ ہوسکی، اسرائیلی فوج نے آج 42 سالہ شخص کو شہید کردیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 42 شخص مسلح تھا جس نے مشین گن سے فائرنگ کی اور تیز دھار چاقو سے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور 3 کو زخمی کردیا تھا۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ بیت المقدس کے داخلی راستے کے قریب پیش آیا۔ طبی حکام کی طرف سے بتایا گیا کہ ایک شخص شدید زخمی ہوا جبکہ ایک کی صورتحال انتہائی نازک تھی جبکہ تین دیگر افراد معمولی زخمی ہوئے۔ یروشلم کے ہسپتال کی طرف سے بعد ازاں بتایا گیا کہ فلسطینی حملہ آور کی موقع پر ہی موت واقعہ ہو گئی تھی۔
فائرنگ کے نتیجے میں مرنے والا شخص ایک سویلین تھا۔ اس کے علاوہ ایک اور سویلین شدید زخمی بھی ہے۔ پولیس کے مطابق معمولی زخمی ہونے والوں مین دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ حملہ آور کی شناخت مشرقی یروشلم کے ایک رہائشی کے طور پر کی گئی ہے جس کی عمر 40 برس تھی۔
گزشتہ چار روز کے دوران دوسرا حملہ ہے۔ 17 نومبر کو اسرائیلی بارڈر پولیس کے دو اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کرنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید
21
نومبر 2021