شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی کا بڑا اعلان

21  مئی‬‮  2022

سابق وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کی بہیمانہ گرفتاری کیخلاف تحریک انصاف نے پورے ملک میں احتجاج کی کال دی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ  کارکنوں سے گزارش ہے آج شام سات بجے پورے ملک میں اپنی مقامی قیادت کی ہدایات کے مطابق احتجاج کیلئے باہر نکلیں۔

یاد رہے کہ آج سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔شیریں مزاری پر مقدمہ 11 مارچ 2022ء کو درج کیا گیا،جس کا شکایت نمبر 1272 ہے۔ مسودے کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجن پور کی درخواست  پر  یہ مقدمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے اسسٹنٹ کمشنر راجن پور کی شکایت پر درج کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved