شیریں مزاری کی گرفتاری، عمران خان کا ردعمل سامنے آ گیا

21  مئی‬‮  2022

رہنماء پاکستان تحریک انصاف شیریں مزاری کی گرفتاری پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری سینئر رہنماء ڈاکٹر شیریں مزاری کو ان کے گھر کے سامنے سے اس فاشسٹ حکومت نے اغواء کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری بہت مضبوط اور نڈر خاتون ہیں، اگر امپورٹڈ حکومت یہ سمجھتی ہے کہ ان فسطائیت کے ہتھکنڈوں سے وہ انہیں ڈرا سکتی ہے، تو انہوں نے بہت غلط اندازہ لگایا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری بالکل پرامن ہے، لیکن امپورٹڈ اور فسطائی حکومت ان ہتھکنڈوں سے ملک میں افراتفری  چاہتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ یہ حکومت معیشت کو تباہ کرنے کے بعداب الیکشن نہ کرانے کیلئے ملک میں انارکی پیدا کرنا چاہتی ہے۔ مزید کہا کہ آج ہم ملک گیر احتجاج کریں گے، اور کل کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کروں گا۔

یاد رہے کہ آج سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔شیریں مزاری پر مقدمہ 11 مارچ 2022ء کو درج کیا گیا،جس کا شکایت نمبر 1272 ہے۔ مسودے کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجن پور کی درخواست  پر  یہ مقدمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے اسسٹنٹ کمشنر راجن پور کی شکایت پر درج کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved