شیری مزاری کی گرفتاری پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

21  مئی‬‮  2022

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ چاہتے ہوئے بھی لوڈشیڈنگ ختم نہیں کر پا رہی، اس کی وجہ یہ ہے کہ گزشتہ حکومت نے پلانٹس بند رکھے گئے، ان کی ادائیگیاں نہیں کی گئی۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کے خلاف مقدمہ بزدار حکومت میں بنایا گیا تھا، ان کی گرفتاری پر خوشی نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی شیریں مزاری کی گرفتاری پر عورت کارڈ کھیل رہی، اینٹی کرپشن نے کسی وجہ سے انہیں گرفتار کیا ہو گا۔ پی ٹی آئی عورت کارڈ کی طرف مت آئے، کیونکہ مجھے بھی گرفتار کیا گیا تھا شیریں پر تو سنگین الزام ہے میرے پر تو کوئی الزام نہیں تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ شہبازشریف نے جو کراچی میں گفتگو کی چار سال ایسی گفتگو سننے کو کان ترس گئے تھے،  چار سال سے انتقام انتقام انتقام کے الزامات کے علاوہ کوئی بات نہیں سنی ، پاکستان آج معاشی طور پر وینٹی لیٹر پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چار سال جو پاکستان کے ساتھ کیا گیا ملک اس کا خمیازہ بھگت رہا ہے ، شہبازشریف نے پنجاب کی تقدیر بدلی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved