آئل ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ایک مرتبہ پھر ہڑتال کا اعلان

21  ‬‮نومبر‬‮  2021

آل پاکستان پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے سیکر ٹری اطلاعات نعمان علی بٹ کا کہنا تھاکہ پیٹرول پمپس 25 نومبر سے بندکردیں گے جبکہ آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی پیٹرول پمپس بند ہوں گے۔آئل ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کچھ روز قبل ہڑتال کا اعلان کیا تھا تاہم حکومتی یقین دہانیوں کے بعدانہوں نے  ہڑتال موخر کردی تھی تاہم آج انہوں نے ایک بار پھر پیٹرول کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کامطالبہ ہےکہ ڈیلرز منافع میں اضافہ کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے، جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیاجاتا حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔نعمان علی بٹ کا کہنا تھاکہ حکومت کی یقین دہانی کے بعد 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس لی تھی لیکن حکومت نے یقین دہانی پر کوئی عملددرآمد نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پٹرولیم مصنوعات کی ‏قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت سیلز ٹیکس17 فیصد کی بجائے 1.43فیصد ‏حاصل کرے گی، پورا 17فیصد وصول ہوتا تو پٹرول قیمت 160سے زیادہ ہو جاتی، مزید اگر 30روپے لیوی لیاجاتا تو ‏پٹرول 180 روپے فی لیٹر ہوتا، حکومت نےاپنے فی لیٹر 35روپےچھوڑے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved