اپوزیشن کےدھاندلی کے پرانےطریقے اب نہیں چلیں گے، حسان خاور

21  ‬‮نومبر‬‮  2021

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، اپوزیشن کےدھاندلی کے پرانےطریقے اب نہیں چلیں گے۔

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاورنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن ای وی ایم سےکیوں بھاگ رہی ہے، ای وی ایم پرعوام کوگمراہ کرنےکیلئےمن گھڑت خبریں پھیلائی گئیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کےدھاندلی کےپرانےطریقےاب نہیں چلیں گے،ای وی ایم سادہ مشین ہے،عوام کوسمجھنےمیں مشکل نہیں ہوگی۔حسان خاور نے کہاکہ ای وی ایم کاانٹرنیٹ سےتعلق نہیں،کوئی ہیک نہیں کرسکتا۔اُنہوں نے کہا کہ آٹومیشن اور ٹیکنالوجی کے نظام سے شفافیت آئے گی، الیکٹرانک مشین کے ذریعے ووٹ ڈالنے پر کاغذ پر پرنٹ بھی نکلے گا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا اپوزیشن کو سمجھنا ہوگا، 21 ویں صدی میں دھاندلی کے 18 ویں صدی کے طریقے نہیں چلیں گے۔ اپوزیشن کو ای وی ایم سے کیوں کرنٹ لگ رہا ہے، یہ وقت اپوزیشن کیلئے گریبان میں جھانکنے کا ہے۔ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہاکہ پاکستان کی تین چوتھائی آبادی 2023 تک اسمارٹ فون پرچلی جائےگی، اسمارٹ فون استعمال کرنے والے کیا مشین استعمال نہیں کرسکتے ؟۔ان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کااستعمال زیادہ آبادی والےممالک میں ضروری ہے، کم آبادی والے ممالک میں بغیرای وی ایم کےکام ہوسکتاہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved